• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک جانے والے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم اے این ایف کے سپرد

ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک جانے والے مسافر سے اے ایس ایف نے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ،معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز OV538ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر مسقط جارہی تھی کہ اے ایس ایف نے ایک مسافر کو مشکوک جان روکا اور دوران تلاشی سفری بیگ کے خفیہ خانوں سے 1648گرام چرس برآمد کرلی اور گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم کی شناخت گل زمان کے نام سے ہوئی جو لکی مروت کا رہائشی ہے، اے ایس ایف نے کاغذی کارروائی کے بعد ملزم کو اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردیا ۔
ملتان سے مزید