ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ الپہ نے خاتون ٹریفک وارڈن کے اغوا اور لوٹ مار میں ملوث ایک عورت سمیت3ملزمان کو گرفتار کر لیا، 10لاکھ روپے سے زائدمالیت کا سامان، طلائی زیورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان برآمد، ملتان پولیس تھانہ الپہ نےالپہ کے علاقے قادر پورراں نزد ڈی ایچ اے گیٹ سے خاتون ٹریفک وارڈن سے ڈکیتی اور اغوا کرنے والے ایک عورت سمیت3ملزمان کو گرفتار کرلیا، خاتون وارڈن اپنی بیٹی اور ملازمہ کے ساتھ اپنی دوست کے گھر سے دعوت سے واپس گھر قادرپورراں آرہی تھی کہ قادرپورراں نزد ڈی ایچ اے گیٹ میں 6مسلح افراد انہیں گاڑی سمیت اغوا کرکے10لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان، طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان محمد وقاص، محمد دانش اور سمیرا کلثوم کو گرفتار کرلیا جب کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں، پولیس نے لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان برآمد کے مدعی مقدمہ کے حوالے کردیا گئی، دوسری جانب صدر پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چارافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے کم عمر بچوں سے بھیک منگوانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،الپہ پولیس نے خاتون اور کم عمر بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی شجاع آباد پولیس نے دوران ناکہ بندی ڈکیتی میں چھینی گئی موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،قادرپورراں پولیس نے شہری کی گندم کی فصل کو آگ لگانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،چہلیک پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،دریں اثنا ملتان پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔