ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 51مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں طارق سے تین ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حمزہ سے دو ڈاکو موبائل فون لے اڑے،تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں علی رحمان سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 43ہزار روپے لوٹ لیے،تھانہ قطب پور کے علاقے میں سید بابر سے دو ڈاکو ایک لاکھ دس ہزار سمیت موبائل فون لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عبدالقدوس سے جھپٹا مارکر ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد صفدر سے نامعلوم ملزمان نے پچاس ہزار روپے چھین لیے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں حافظ غلام نبی سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چھین کر لے گئے، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں عمار شوکت سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل چھین کر فرار ہو گئے، جب کہ ممتاز حسین ، محمد واجد ، زین ملک ، محمد سلیم ، علی رضا ، ناصر عباس ، طارق نعیم ،غلام مرتضیٰ ، عبدالرحمن ، تحسین علی ، غلام عباس ، شکیل ، طلحہ حسن ، عامر بخاری ، نذیر احمد ، غلام حسین ، محمد زبیر ، ہارون ، حافظ حیدر ، سلیم ، ہارون ناصر ، ماریہ حنیف ، مختار ، امیر حمزہ ، مدثر ایوب ، انیس ، وقار،محمد سلیم ، محمد عظیم ، محمد امجد ، ساجد ، گوہر ، عارف ، حارث ، راشد ، ندیم ، عمر ،امتیاز ،اجمل ، خالد ، شہزاد ، عرفان اور زاہد کی نقدی،طلائی زیورات، موٹرسائیکلیںاور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔