• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کا چیمبرز کے نام پر غبن کی گئی رقم کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ملتان میں پارکنگ پلازہ و چیمبرز کے سلسلہ میں اجلاس، نائب صدر خالد خان بلوچ، محمود اشرف خان، خالد اشرف خان،بشریٰ نقوی، وسیم ممتاز، وحید رضا بخاری، فیاض منصب سکھیرا، علی الطاف گیلانی، مس سمارا، بابر سوئیکارنو، شیخ شاہد نعیم، نشید عارف گوندل، ملک انصر،منظور قادری نے اجلاس کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق بتا یا کہ چیمبرز کے نام پر رقم غبن کی گئی اور بار کو بدنام کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اس معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کرائیں، اجلاس کےفیصلہ کے مطابق سابق صدر عمران خاکوانی، جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ اور سپریٹنڈنٹ عامر بپی کے خلاف 7کروڑ سے زائد کی رقم کا غبن کرنے کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔
ملتان سے مزید