ملتان (سٹاف رپورٹر) ریٹائر اور دوران سروس وفات پانے والے سیکڑوں اساتذہ کےواجباتدو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں مل سکے، واجبات کی ادائیگی کے لیے سی ای او ایجوکیشن نے پنجاب حکومت سے 40کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے، اس حوالے سےسی ای او ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے اساتذہ کو لیو ان کیشمنٹ کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔