• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو نااہلی کا اختیار نہیں، بحال کیا جائے، فیصل واوڈا سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی عوامی عہدہ کیلئے تاحیات نا اہلیت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ،جمعہ کے روز بیرسٹر وسیم سجادکے ذریعے دائر کی گئی اپیل میں الیکشن کمیشن اور وہاں پر ان کیخلاف شکایت دائر کرنے والے مخالف امیدواروں کو فریق بناتے ہوئے فیصل ووڈانے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو منتخب رکن پارلیمنٹ کو نااہل کرنے کا اختیار حاصل نہیں،بحال کیا جائے،کمیشن کے اختیارات محدود ،ہائیکورٹ نےبھی حقائق اور قوانین کا درست جائزہ نہیں لیا،اپیل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انھیں تاحیات نااہل کرکے اپنے اختیار سے تجاوز کیاہے کیونکہ منتخب رکن پارلیمنٹ کی نااہلیت کا اختیار مجاز کورٹ آف لاء کو ہی حاصل ہے جبکہ الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید