• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملکہ برطانیہ الزبیتھ ثانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور وائرس کی معمولی علامات ان میں نظر آئی ہیں۔ 

بکنگھم پیلس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے، تاہم شاہی محل کے ترجمان کا کہنا ہے اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ ملکہ برطانیہ ہلکے پھلکے قسم کے اپنے فرائض اس ہفتے ونڈسر محل سے جاری رکھیں گی۔ 

یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ چارلس کو عالمی وبا لاحق ہونے کے بعد سے ملکہ کی صحت کا بڑی باریکی سے مشاہدہ کیا جارہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید