• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی رائے پر قدغن لگانا جمہوریت کے منافی، صدر سپریم کورٹ بار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانا غیر جمہوری عمل اور ترمیم آئین کی دفعات کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کو آگے لے جانے کیلئے مخالف کا نقطہ نظر سننا ضروری ہے، وزیراعظم مخالف کے خلاف تقریرکریں تو کیا دوسری طرف سے پھول آئیں گے، دنیا تمام اسٹیک ہولڈرسے بات کرکے رولزبناتی ہے، یہ دونوں ترامیم آئین کی دفعات کے منافی ہیں،جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید