• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوشؔ ملیح آبادی

جب سے مرنے کی جی میں ٹھانی ہے

کس قدر ہم کو شادمانی ہے

شاعری کیوں نہ راس آئے مجھے

یہ مرا فن خاندانی ہے

کیوں لب التجا کو دوں جنبش

تم نہ مانوگے اور نہ مانی ہے

آپ ہم کو سکھائیں رسم وفا

مہربانی ہے مہربانی ہے

دل ملا ہے جنہیں ہمارا سا

تلخ ان سب کی زندگانی ہے

کوئی صدمہ ضرور پہنچے گا

آج کچھ دل کو شادمانی ہے


بے ہوشیوں نے اور خبردار کر دیا

بے ہوشیوں نے اور خبردار کردیا

سوئی جو عقل روح نے بیدار کردیا

اللہ رے حسن دوست کی آئینہ داریاں

اہل نظر کو نقش بہ دیوار کردیا

یا رب یہ بھید کیا ہے کہ راحت کی فکر نے

انساں کو اور غم میں گرفتار کردیا

دل کچھ پنپ چلا تھا تغافل کی رسم سے

پھر تیرے التفات نے بیمار کردیا

کل ان کے آگے شرح تمنا کی آرزو

اتنی بڑھی کہ نطق کو بیکار کردیا

مجھ کو وہ بخشتے تھے دو عالم کی نعمتیں

میرے غرور عشق نے انکار کردیا

یہ دیکھ کر کہ ان کو ہے رنگینیوں کا شوق

آنکھوں کو ہم نے دیدۂ خوں بار کردیا

معزز قارئین! آپ سے کچھ کہنا ہے

ہماری بھرپور کوشش ہے کہ میگزین کا ہر صفحہ تازہ ترین موضوعات پر مبنی ہو، ساتھ اُن میں آپ کی دل چسپی کے وہ تمام موضوعات اور جو کچھ آپ پڑھنا چاہتے ہیں، شامل اشاعت ہوں، خواہ وہ عالمی منظر نامہ ہو یا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، رپورٹ ہو یا فیچر، قرطاس ادب ہو یا ماحولیات، فن و فن کار ہو یا بچوں کا جنگ، نصف سے زیادہ ہو یا جرم و سزا۔ لیکن ان صفحات کو اپنا سمجھتے ہوئے آپ بھی کچھ لکھیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں بھی۔ 

خوب سے خوب تر کی طرف ہمارا سفر جاری ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج جب پڑھنے کا رجحان کم ہوگیا ہے، آپ ہمارے صفحات پڑھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنی رائے کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اب ان صفحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی رائے بھی دیں اور تجاویز بھی، تاکہ ان صفحات کو ہم آپ کی سوچ کے مطابق مرتب کرسکیں۔

ہمارے لیے آپ کی تعریف اور تنقید دونوں انعام کا درجہ رکھتے ہیں۔ تنقید کیجیے، تجاویز دیجیے۔ اور لکھیں بھی۔ نصف سے زیادہ، بچوں کا جنگ، ماحولیات وغیرہ یہ سب آپ ہی کے صفحات ہیں۔ ہم آپ کی تحریروں اور مشوروں کے منتظر رہیں گے۔ قارئین کے پرزور اصرار پر نیا سلسلہ میری پسندیدہ کتاب شروع کیا ہےآپ بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں ، ہمارا پتا ہے:

رضیہ فرید۔ میگزین ایڈیٹر

روزنامہ جنگ، اخبار منزل،آئی آئی چندیگر روڈ، کراچی