اسلام آباد،لندن(صباح نیوز) حکومت نے نواز شریف کے معالج ڈیوڈ لارنس سے وقت مانگا تھا، اس سلسلے میں ڈاکٹر لارنس کو اٹارنی جنرل کا خط موصول ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعلقہ حکام کو بذریعہ دفتر خارجہ آگاہ کر دیا ہے کہ نواز شریف کے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو اٹارنی جنرل کا خط موصول ہو گیا ہے۔اٹارنی جنرل نے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے نامزد طبی ماہرین کی ملاقات کیلئے 22 فروری سے 13 مارچ کے درمیان وقت مانگا ہے، ڈیوڈ لارنس کے جواب کے بعد حکومت آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریگی۔حکومتی خط میں کہا گیا تھا کہ حکومت پاکستان کا نمائندہ نواز شریف کی رپورٹس کی تصدیق اور جائزے کے لیے آپ سے ملنا چاہتا ہے۔