لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاہور میں ایک دن قیام کے بعد لاہور سے کراچی روانہ ہوگئے، بلاول کی ہدایت پر خواتین کارکنوں کو لانگ مارچ کے ہمراہ قیام سے منع کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ براہ راست 8مارچ کو اسلام آباد پہنچیں ۔
مارچ کے راستوں میں رات بسر کرنے کیلئے خیمے لگیں گے، کیٹرنگ کمپنیوں سے کھانے کے ٹینڈر لے لیے گئے ،بلاول نےلاہور میں یوسف رضا گیلانی کے گھر اجلاس میں لانگ مارچ کے دوران ٹرانسپورٹ اور رہائش کے انتظامات کی منظوری دی ۔