کراچی (محمدناصر) ”جیو ٹی وی“ کے مقبول اور جذبات سے بھر پور ڈامہ سیریل”محبت داغ کی صورت“ کی آخری قسط جمعرات کی شب 8بجے ناظرین کے پسندیدہ انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کا یہ سیریل اب اپنے کلائمکس پر آپہنچا ہے جہاں ناظرین دیکھیں گے کہ ایک ماں برسوں کی خاموشی توڑ کر اپنے بیٹے زین سے محبت کا اظہار کرے گی یا پھر سماج کے طعنوں کے خوف سے تڑپتی شجرہ ایک بار پھر خاموش کرادی جائے گی؟۔ یہ سب کچھ ڈرامہ سیریل ”محبت داغ کی صورت“ کی آخری قسط میں نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں نیلم منیر، سمیع خان، اسما عباس، سید جبران، راشد فاروقی، فضیلہ قاضی، کنزہ ملک، سنیتا مارشل، عزرا معین الدین، ساجد شاہ، حمیرہ بانو، ارم اختر، کامران جیلانی، ٹیپو شریف، علیزے زید اور آریز شامل ہیں۔