بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) رب نواز چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیکا آرڈیننس میڈیا کی آواز دبانے اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ صحافتی برادری میڈیا کی آزادی کیلئے ہم آوازہ اور اپنا کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام میرپور بریڈفورڈ کی سیاسی و سماجی شخصیات حاجی چوہدری راسب پوٹھی اور چوہدری صابر نوشاد نے کیا تھا۔ محمد رب نواز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اوورسیز کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور جس طرح ممبر پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین چوہدری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں وہ بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔ اس موقع پر چوہدری صابر نوشاد نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں، امید ہے محمد رب نواز چوہدری کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرینگے۔ تقریب سے چوہدری شیراز احمد جنگیاں،ڈی سی چوہدری آصف علی، نمبردار چوہدری ناصر امین،چوہدری ماجد علی ، چوہدری یاسر حسین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رب نواز چوہدری قابل اور محنتی نوجوان ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے سر انجام دینگے۔ استقبالیہ تقریب میں چوہدری مشکور احمد، چوہدری اشفاق عاشق،میاں چوہدری عبدالجبار، چوہدری جبران حسین، چوہدری افتخار پوٹھی، چوہدری جہانگیر نگیال،چوہدری عامر حسین،چوہدری شاکر صغیر، چوہدری سفطین علی، چوہدری ضمیر احمد،صوفی مظہر حسین، چوہدری روحیل جٹ ، چوہدری صابر حسین ،چوہدری جنید احمد ،چوہدری سلیمان احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔