• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین: باپ کے بیٹی کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے جذباتی مناظر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

جیسے ہی روسی افواج  یوکرین کے علاقوں میں داخل ہوئیں اور یوکرین کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کیں تو اُس کے بعد سوشل میڈیا پر یوکرین کے فرنٹ لائنز کی اپنے اہلخانہ کو الوداع کہنے کی چند پوسٹس سامنے آئیں۔

روسی فوج یوکرین میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں، میزائل ڈیفنس سسٹم، فضائی انفرا اسٹرکچر تباہ، عالمی اسٹاک مارکیٹس کریش، تیل، سونا، گندم سمیت اجناس مہنگے، کیف، اوڈیسہ، ماریو پول، کراما توسک سمیت کئی یوکرینی شہروں میں خوفناک دھماکے، آبادی کا انخلا، زمینی، فضائی، سمندری راستے بند، گوسٹومیل ہوائی اڈے اور چرنوبل جوہری پاور پلانٹ پر روس کا کنٹرول ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک باپ اپنی ننھی بیٹی کو محفوظ مقام پر بھیجتے ہوئے الوداع کہہ رہا ہے۔

اس جذباتی ویڈیو میں باپ نے اپنی ننھی گُڑیا کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور روتے ہوئے بیٹی کو الوداع کہہ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ایک باپ جس نے اپنے خاندان کو محفوظ علاقے میں بھیجا تھا، اپنی چھوٹی بچی کو الوداع کہا اور روسی افواج سے لڑنے کے لیے پیچھے رہ گیا۔

ویڈیو میں مقام کا ذکر نہیں ہے۔ تاہم، روسی بمباری کیف اور کئی دوسرے شہروں میں سنی گئی، جو مشرقی یوکرین کے دو الگ ہونے والے علاقوں سے باہر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید