• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فیس بُک
فوٹو: فیس بُک 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کی کزن نے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ایک دلخراش پیغام شیئر کیا ہے۔

نور مقدم کی کزن آمنہ مقدم نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر نور کے ساتھ لی گئی آخری تصویر شیئر کی اور کہا کہ پیاری نورا یہ ہماری ایک ساتھ آخری تصویر ہو سکتی ہے لیکن ہمارے دلوں میں ہمیشہ آپ زندہ رہیں گی۔


انہوں نے کہا کہ ’آپ کا خاندان، دوست، خیر خواہ اور پیارے آپ کی موت پر غمزدہ ہیں، اور تمام پاکستانی آپ کو انصاف دلانے کے لیے کھڑے رہے۔‘

آمنہ مقدم نے لکھا کہ ’سب کچھ جاننے والے اللہ عزوجل نے ہماری دعائیں قبول فرمائیں، آپ کے اوپر ظلم کی انتہا کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں اللہ کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا، آمین۔‘

انہوں نے نور مقدم کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ کے درجات بلند کرے اور آپ کو جنت الفردوس عطا فرمائے، آپ کیلئے بہت سا پیار، ہماری گڑیا، ہماری بہن، ہماری نور۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔

عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

خاص رپورٹ سے مزید