بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمن وزیر خارجہ انالینا بائر بوک کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کی ہے ، جس کے دوران انہوں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ نے کہا کہ چین یوکرین کی صورت حال کی پیش رفت پر پوری توجہ دے رہا ہے ،اور ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو صورت حال کی کشیدگی کم کرنے اور سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے کار آمد ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورپی سلامتی کے معاملے پر تمام ملکوں کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔