ملک میں فائیو اے سائیڈ ہاکی کو فروغ دینے اور فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شر کت کے حوالے سے پی ایچ ایف نےمقامی ادارے فور مین گروپ کے ساتھ چار سال کا معاہدہ کر لیا، جس پر پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ اور سفیان اسلم نے دستخط کئے، بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ یہ ہ معاہدہ قومی کھیل اورفائیو اے سائیڈ ہاکی کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان ہاکی کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھیلں گی، انہوں نے کہا کہ معاہدہ 2025 تک کے لئے کیا گیا ہے۔
انٹر نیشنل ہاکی کوچ سابق اولمپئین طاہر زمان کراچی کے کوچز کو ٹریننگ دیں گے، اس سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ چار سے چھ مارچ تک کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں طاہر زمان کراچی کے نئے کوچز کو لیکچر دینے کے علاوہ عملی تر بیت دیں گے،طاہر زمان کا شمار ایف ائی ایچ ہائی پرفارمینس اکیڈمی کے سینئر کوچز میں ہوتا ہے، طاہر زمان قومی ٹیم کے کپتان و کوچ بھی رہ چکے ہیں، ورکشاپ میں شرکت کے خواہشمند کوچز مفت رجسٹریشن کے لئے یکم مارچ تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ حکومت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور کامن ویلتھ گیمز سے تسلیم شدہ نیٹ بال کے کھیل کو اگلے سال پاکستان میں ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز میں شامل کرے تاکہ پاکستان اس کھیل میں بھی مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں دو سونے کے تمغے حاصل کرسکے۔ نیٹ بال ایشین گیمز،سائوتھ ایشین گیمز کے علاوہ تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹ اور سری لنکا میں کھیلی جانے والی سائوتھ ایشین بیچ گیمز میں بھی شامل ہے۔
پاکستان نے ملائیشیا میں 2017 اور 2018 میں کھیلی گئی ایشین مینز نیٹ بال چیمپئین شپ میں دو چاندی کے تمغے حاصل کرنے کے علاوہ سری لنکا میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین بیچ گیمز میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن گول کیپرسلیم شیروانی کی اہلیہ پنڈی میں انتقال کرگئیں،وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ اور خازن پی ایچ ایف محمد اخلاق عثمانی نے کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کومت نے ملک میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کے لئے مختلف شہروں میں آٹھ آسٹرو ٹرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلی ٹرف اسلام آباد میں بچھائی جاچکی ہے جبکہ پی او اے واہ، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، مظفر آباد اور اسکردو اور کراچی میں بھی ایک ایک آسٹرو ٹرف لگائی جائے گی،ایبٹ آباد میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر اسٹیڈیم میں بھی حکومتی خرچے پر ٹرف لگائی جائے گی۔
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس )کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد سندھ اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا، نومنتخب کابینہ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی، وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حلف لیا، اس موقع پر مرتضی وہاب نے نو منتخب عہدیداروں کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سجاس کی گزشتہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انے والے نئے عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، اس موقع پر سجاس الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان، سجاس انتخابات کے لئے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نامزد آبزرور سینئر صحافی اقبال جمیل، سجاس الیکشن کمیٹی کے ممبران ابوالحسن، ناصر حسین خٹک، امجد قائم خانی، کو سجاس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
تقریب سے کے سی سی اے کے سابق صدر پروفیسر اعجاز فاروقی، سینئر صحافی خالد محمود، کے یوجے کے سیکریٹری فہیم صدیقی، سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، ایس او اے کے سینئر نائب صدر محفوظ الحق، سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض،سینئر جرنلسٹ زبیر نذیر خان، سجاس کے سابق سیکریٹری اصغر عظیم سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
انٹرنیشنل ہاکی کمنٹیٹر اور سجاس کے رکن سینئر صحافی ریاض الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، تقریب میں سجاس ممبران سمیت مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، سندھ اسکاؤٹس ایسوسی کے سیکریٹری اختر میر, فرقان احمد، غلام محمد خان، کاشف فاروقی، میجر محمود ریاض، قدسیہ راجا، جمیل احمد، جاوید خان، اشفاق احمد سمیت دیگر بڑی تعداد میں موجو تھے۔ پاکستان سیپاک ٹاکرا ٹیم رواں سال چین کے شہر ہانگ زو میں ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔
اس کا اعلان پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان نے کیا، ٹیم کے انتخاب کے لئے احمد علی راجپوت کی سربراہی میں سات رکنی سلیکشن کمیٹی میں ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ، شبیر احمد،سردار محمد خان، عامر لطیف ،شکیل خان اور عمر فراز شامل ہیں۔ وائس چیئرمین سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ تمام کھلاڑی جو اپنے اپنے صوبوں سے رجسٹرڈ ہیں وہ ٹرائل میں بھرپور شرکت کریں۔