پرانے وقتوں میں لہسن کواس کے بہت سےصحت مند فوائد کی وجوہات پر اہمیت دی جاتی تھی۔
پیاز کے علاوہ لہسن کا بھی بہت سے کھانوں میں استعمال ہوتا ہے، اور یہ کئی عام بیماریوں کا علاج بھی ہے۔
لہسن کے استعمال 6 حیرت انگیز فوائد درج ذیل ہیں۔
1- لہسن کا استعمال خون کو صاف کرتا ہےاور جلد کو صحت مند بناتا ہے، اگر صبح سویرے نیم گرم پانی کے ساتھ 2 جوے لہسن کے کھالیے جائیں اور باقی پورا دن پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے لیے بہت مفید ہوگا۔
2- لہسن کی چائے پینے سے نزلے اور زکام سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اور قوتِ مدافعت کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔
3- لہسن کے استعمال سے کولیسٹرول پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ انسانی جسم میں خون کی روانی اور خون میں شوگر کی مقدار کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مفید ہے۔
4- لہسن کا پچھلے 7 ہزار سالوں سے بیکٹیریا کے انفیکشن سے جنم لینے والی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
5- لہسن کا استعمال بالوں کو خوب صورت بناتا ہے اور جلد کو جھریاں پڑنے اور خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے، اگر لہسن ملا تیل سر پر لگایا جائے تو یہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔
6- لہسن کو زخموں پر لگایا جائے تو یہ زخم بھرنے میں بھی مدد کرتا ہے لیکن ایسا کرنے سے پہلے کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔