• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت تیسری اہلیہ کو شوبز میں متعارف کرائیں گے؟


تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری کی طرف اشارہ دے دیا۔

حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا۔

انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں دانیہ کو اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں لیکر آؤں گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ وہ اُردو فلکس کے ساتھ بھی کچھ ڈرامے کررہے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ کو بھی ان ڈراموں میں ساتھ لیکر آئیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید