• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میوزیم سے پیوٹن کا مجسمہ ہٹادیا گیا: خبر ایجنسی

پیرس میوزیم سے پیوٹن کا مومی مجسمہ ہٹادیا گیا
پیرس میوزیم سے پیوٹن کا مومی مجسمہ ہٹادیا گیا 

پیرس میوزیم سے روسی صدر پیوٹن کا مومی مجسمہ ہٹادیا گیا، میوزیم کے ڈائریکٹر نے اسے ہٹانے کے احکامات آج جاری کیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیرس میں گریون میوزیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی گریون میوزیم میں ہٹلر جیسے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اور ہم آج پیوٹن کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ہفتے کے آخر میں میوزیم کا دورہ کرنے والے سیاحوں اور دیگر افراد نے مجسمے پر حملہ کیا۔

اس حوالے سے میوزیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ  جو کچھ ہوا ہے اس کو دیکھتے ہوئے، ہم اور ہمارا عملہ ہر روز اس مجسمے کے بالوں اور شکل کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میوزیم پیوٹن کے مجسمے کی جگہ یوکرین کے صدر کا مجسمہ لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا ہے، اس بات کی تصدیق خیرسون کے مقامی حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔

اس علاوہ خار کیف میں 2 روز کے دوران شدید شیلنگ ہوتی رہی ہے، جہاں روسی حملوں میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید