• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کا راستہ نہیں روکا گیا، علی زیدی کا بلاول بھٹو کو جواب

ملتان (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے ملتان میں میڈیا پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کو جواب دیا ہے۔ علی زیدی نے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کا راستہ نہیں روکا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ملتان میں کل ہونے والے واقعے کے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔ علی زیدی نے کہا کہ بلاول لانگ مارچ ملتان میں میڈیا پر حملہ ہوا ہے، کیمرے توڑے گئے ہیں اور ان پر تشدد کیا گیا جسکی ہم ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں صرف یہ کہو گا کہ بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آرہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید