• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو نئے انداز سے عالمی سطح پر اجاگر کریں گے، مقررین

نیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ زون کےسابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، سابق سینئر نائب صدر نیو کاسل چوہدری امداد علی اور سابق نائب صدر اسٹاکٹس راجہ پرویز اقبال کی طرف سے اعزازی مشیر برائے برطانیہ نارتھ زون چوہدری محمد مالک اور اعزازی مشیربرائے اسکاٹ لینڈ ڈاکٹر محمد خان کے اعزاز میں نیو کاسل میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت راجہ پرویز اقبال نے کی۔ تقریب میں پہنچنے پرصدارتی مشیران کا والہانہ استقبال کیا گیا، گل پاشی کی گئی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ تقریب سے چوہدری محمد مالک، ڈاکٹر محمد خان، ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری، چوہدری محمد حنیف ایڈووکیٹ، چوہدری محمد فاضل، جاوید بھڑک، چوہدری ظفر اقبال، پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر ممتاز ضم، سابق کونسلر حمید شان، مطلوب شہزاد، مسلم سوسائٹی گیٹ سائیڈ کے صدر چوہدری محمد اسلم، پی ٹی آئی کشمیر مڈل برا کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری آصف محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے انجام دیئے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی طرح برطانیہ کو بھی قائد کشمیر صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے، اب جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر برطانیہ میں سب یکجان ہیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیاب ریلی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے، مسئلہ کشمیر کسی ایک پارٹی یا جماعت کا نہیں بلکہ سب کا مشترکہ کاز ہے، اس کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنی ہے، کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوکر رہے گا۔ تقریب میں چوہدری امداد علی، چوہدری مظہر، رضا قریشی، ملک ذوالفقار علی، راجہ جاوید اختر، میجر (ر) راجہ محمد شبیر، راجہ محمد رفیق، چوہدری نثار ڈیوز بری، چوہدری ممتاز لیڈز، چوہدری ساجد، حاجی قربان، آصف قریشی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ 

یورپ سے سے مزید