• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور دھماکہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش ہے، PCP

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)پریس کلب آف پاکستان یوکے کا ایک ہنگامی زوم اجلاس تنظیم کی صدرکونسلر مقدسہ بانو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پشاور کی امام بارگاہ میں دھماکے اور اس کے ذریعے سے ہونے والی قتل و غارت کی شدید مذمت کی گئی۔نیز اسے پاکستان کی سالمیت کے خلاف ایک سازش قرار دیا گیا۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے غلام رسول شہزاد ‘ نصر نصراللہ خان مغل ‘ گلزار خان ‘ محبوب الٰہی بٹ ‘ شفیق الزمان ‘ چوہدری پرویز مسیح مٹو ‘ حمیرا ثناء، سہیل حیدر سہوترا ‘ سموئیل جیکب ‘ سیمسن جاوید ‘ پرویز بھٹی ‘ نعیم واعظ ‘ طلعت گل ‘ سلامت بریعہ زندانی ‘ امجد مرزا امجد ‘ سرفراز تبسم ‘ جاوید عنایت اور چوہدری سلیم گل نے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہر مذہب اور ہر مسلک کے لوگوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں شہداکےلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی - یادرہے کہ شہید و زخمی ہونے والوں میں پریس کلب آف پاکستان یوکے کی صدر کونسلر مقدسہ بانو کے چند عزیز بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر کونسلر مقدسہ بانو کو دلاسہ دیا گیا اور ان کےلئے صبر وجمیل کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید