• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کے اشتہار بند کرنا غلط، وزیراعظم اپنے مشیروں سے محتاط رہیں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میڈیا کے اشتہار بند کرنا غلط ہے،انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ اپنے ان مشیروں سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں PTIارکان کو مخصوص چینلوں میں جانے سے روکنے پر تشویش ،حکمران جماعت متوازن کوریج سے محروم ہو جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ارکان کو مخصوص چینلوں میں جانے سے روکنے پر تشویش ہے، اس سے حکمران جماعت اپنی پالیسیوں اور نقطہ نظر کی متوازن کوریج سے محروم ہو جائے گی.

آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، ہم وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی قیادت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں،چند اخبار اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پاپندی بظاہر پیکا آرڈیننس میں ترمیم کی مخالفت کے تناظر میں لگائی گئی ہے.

 سرکاری اشتہارات پبلک ٹرسٹ ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے،میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میڈیا کے اداروں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید