• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک چلانا کرکٹ سے بہت علیحدہ اور مختلف چیز ہے، خاکوانی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ سیاست اور ملک چلانا کرکٹ سے بہت علیحدہ اور مختلف چیز ہے، حکومت میں آنے کے بعد بنائی گئی ٹیم اگر میرٹ پر ہوتی تو ملک کی حالت اور ہوتی، پیکا آرڈیننس کی اس وقت ضرورت نہیں تھی، عمران خان کو سوچنا چاہئے احتساب ٹیم ناقص ثابت ہوئی اسے فارغ کردیں۔

 پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور پیشہ ویسے وہ انجینئر تھے لیکن ہیں بہت بڑے جاگیردار اور جدید زرعی طریقوں سے بھی کام لے رہے ہیں۔ لیکن سیاست میں وہ فاداری، وقار اور شائستگی کی علامت رہے ہیں وفاقی وزیر بھی رہے ہیں جاتے جاتے وہ پاکستان تحریک انصاف میں آگئے۔ پی ٹی آئی کے لئے جن لوگوں نے بہت کچھ کیا ہے ان میں اسحق خان خوانی کا بھی شمار ہوتا ہے۔

 مرکزی سینئر نائب صدر بھی اس جماعت کے رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کی پالیسی سے زیادہ خوش نظر نہیں آتے تو ہم نے ان کو دعوت دی ہے کہ ان سے جان سکیں کہ وہ اس وقت تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ سابق صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب اسحاق خان خاکوانی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حکومت بنے اس کے دو تین بڑے متعین کردار ہیں ملک کی معیشت کو وہ ٹھیک کریں تاکہ لوگوں کی بھلائی ہوسکے۔

انتظامی طو رپر ایسا نظریہ دیا جاسکے کہ عام آدمی کو اس سے ریلیف ملے اور اس کی مشکلات میں کمی ہو۔آپ نے اپنے تمام مسائل کو ملک کے لئے ان کے عوام کے لئے ویلفیئر کے لئے کیا طریقہ کار بنایا۔ لوگ آپ سے خوش ہوکر کہیں کہ آپ ایسا کام کرکے دکھایا جس میں پہلے لوگ ناکام ہوگئے یا آپ نے ان سے بہتر کیا تاکہ لوگ آپ کو آئندہ انتخابات میں ترجیح دیں۔

اگر عمران خان نے96ء میں الم اٹھایا تو2013ء تک تو وہ الم کچھ نہیں کرسکا ان بندے بتا دیں کہ کیا کیا۔ طریقہ کار غلط تھا وہ لوگ چاہتے تھے کہ ایک دم انقلاب آجائے گااگر ہم یہ بندے لے کر آئیں گے۔

اہم خبریں سے مزید