کراچی( اسٹاف رپورٹر )کمیونٹی پولیس کراچی نے سال 2026میں کراچی بھر میں 50اربن فاریسٹ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس اقدام کے تحت پولیس ٹریننگ سینٹر کیساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے ذریعے 10اربن فاریسٹ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا جن میں سے 3 اربن فاریسٹ پہلے ہی لگائے جا چکے ہیں۔اس منصوبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی اور سی پی کے گرین کراچی کے درمیان اربن فاریسٹ لگانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔اس مفاہمتی یادداشت پر طحٰی سلیم ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی، مراد علی سونی چیف CPK Green کراچی اور فیصل رشید ایگزیکٹو ممبر CPK Green کراچی نے دستخط کیے۔اس اشتراک کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں 10 اربن فاریسٹ لگائے جائیں گے۔