ڈھاڈر(نامہ نگار) ڈھاڈر کے نواحی گاؤں چوٹائی کے قریب نجی موبائل فون ٹاور کو پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں مزکورہ ٹاور کو شدید نقصان پہنچا تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔