• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 4300 اور چاندی 500 روپے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت 4300روپے اور چاندی کی قیمت 500روپے فی تولہ کے اضافے سے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت43ڈالر فی اونس کے اضافے سے4595 ڈالر سے بڑھ کر 4638 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4300روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3687 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گئی ہے ،بدھ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 9575 روپے فی تولہ ہو گئی۔واضح رہے کہ یہ ملک میں سونے اور چاندی کی بلند ترین قیمت کا نیا ریکارڈ ہے۔
اہم خبریں سے مزید