• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر سے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی اپیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سے پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی مؤدبانہ اپیل ہے کہ کراچی میں شدید سردی کی وجہ سے کمشنر کراچی نے اسکولوں کے اوقات معصوم بچوں کی وجہ سے صبح ۹ بجے سے شروع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جنہیں بعض اسکولوں کی انتظامیہ نے من مانے طور پر کمشنر کے احکامات کے برعکس اپنے مروجہ ٹائم پر اسکول کھول بند کررہے ہیں جسکے باعث معصوم بچے شدید نزلہ زکام کے شکار ہیں اور والدین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں متاثرہ والدین کی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز سے گزارش ہے کہ وہ جلد ان اسکولوں کا دورہ کریں اور کمشنر کراچی کے واضح احکامات پر عمل درآمد کرائیں اور کنڈر گارڈن ، نرسری اور پرائمری اسکوں کے بچوں کے والدین کو ذہنی اذیت سے بچائیں۔
اہم خبریں سے مزید