• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بھتہ خوری کے سرگرم کارندوں کی 15رکنی فہرست تیار کر لی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں بھتہ خوری کے سرگرم کارندوں کی 15رکنی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ فہرست گرفتار ملزمان کی تفتیش کی روشنی میں تیار کی گئی ہے۔ فہرست میں شوٹرز اور بھتہ جمع کرنے والے ملزمان کے نام واضح کیے گئے ہیں۔ فہرست میں بھتہ خوروں خالد ، ایاز ، دانش ، فہیم ، حنیف، فیضان ، شبیر ، انیس ، بلال ، عابد، نعیم، مدثر ، حسیب ، شیری اور اویس کے نام شامل ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق 10 ملزمان شوٹرز ہیں جو مخلتف علاقوں میں فائرنگ میں ملوث ہیں۔ 5 ملزمان بھتہ جمع کرنے میں سرگرم ہیں ۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید