• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار، وی سی پنجاب یونیورسٹی

لاہور(رپورٹ:عمران احسان)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ثقافت کے فروغ میں فلم انڈسٹری کا اہم کردار ہے،دیکھو فلم فیسٹول کا مقصدطلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ اور الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام دو روزہ ’دیکھو فلم‘ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔الحمراء اور شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2 روزہ ”دیکھو فلم فیسٹیول“ کا شاندار آغاز ہوگیا،افتتاحی تقریب میں فلم ڈائریکٹر سید نور، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، فلم ڈائریکٹر رفیق شہزاد، ڈرامہ نویس آمنہ مفتی، سینئر پروڈیوسر صفد ر ملک و دیگر نے شرکت کی، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ سید نور نے جو انعام دینے کی بات کی ہے تو پھر اس ایوارڈ کا نام بھی سید نور ایوارڈ ہوگا، ہمیں ایسی ہی کاوشوں کی ضرورت ہے، میں ڈاکٹر لبنی ظہیر اور اسکی پور ی ٹیم کی تحسین کرتا ہوں، شعبہ فلم اینڈ براڈکاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی سربراہ لبنیٰ ظہیر نے اپنے ابتدائی کلمات میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد نواز گوندل کے تعاون کو بھرپور سراہا، فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ میں آج کے نوجوان کو سپورٹ کرنے کے لئے تیار ہوں، آئندہ جو بھی اس فیسٹیول میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرے گا میری طرف سے اسے دو لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،ایسے فیسٹیول ہمارے نئی نسل کے لئے بہت ضروری ہیں، یونیورسٹی میں فلم پڑھانے کے بات میں نے کی تھی،چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن و نامور فلم ڈائریکٹر رفیق شہزاد نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کے لئے کام کرنا اپنے مستقبل کو سنوارنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید