• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے بلدیاتی قانون پر آج سے ریفرنڈم کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام آج جمعرات 15جنوری سے پنجاب کے بلدیاتی قانون پر عوامی ردعمل جاننے کے لیے ریفرنڈم کا آغاز ہوگا۔آزاد ریفرنڈم کمیشن تشکیل، چار روزہ ریفرنڈم میں کروڑوں لوگ رائے دیں گے ، شفاف اور آزاد ریفرنڈم میں کروڑوں لوگ رائے کا اظہار کریں گے۔ عوامی رائے کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا شیڈول دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اس کی منسوخی اور وفاقی دارالحکومت میں سابقہ شیڈول کے مطابق پندرہ فروری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا اور آرڈیننس کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چوکوں ، چوراہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید