کراچی ( نیوز ڈیسک) ایف بی آئی کا واشنگٹن پوسٹ کی صحافی کے گھر پر چھاپہ ، خفیہ معلومات کی تحقیقات، ناتنسن نے ٹرمپ کے وفاقی ملازمین کی برطرفی کی کوریج کی تھی، تجزیہ کاروں نے کارروائی پر اظہار تشویش کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایف بی آئی نے بدھ کو واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹر ہینا ناتنسن کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کا تعلق ممکنہ خفیہ معلومات کے افشا کی تحقیقات سے بتایا گیا ہے۔ ناتنسن نے گذشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ کی وفاقی ملازمین کو برطرف کرنے اور اپنے ایجنڈے کے نفاذ کی کوششوں کی کوریج کی تھی، جس میں ملازمین نے اپنی ناراضگی اور خدشات کا اظہار کیا۔