• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ اتھارٹی پاکستان نے فضائی حدود کی مختلف اوقات میں بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق کراچی لاہور فلائٹ ریجن کے مختلف فضائی روٹس دو روز مختلف اوقات میں بند رہیں گے۔ائیر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مختلف سیکٹرز 14اور 15جنوری کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر کمرشل پروازوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمرشل ائیر لائنز کے کپتانوں کو متبادل روٹس کے ذریعے طیاروں کو اڑانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا کراچی اورلاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں پانچ پانچ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور 145شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید