• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی جائیگی، ہارون اختر خان

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہےکہ ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو زرعی بنیاد پر ایس ایم ایز، لائیوسٹاک، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں پر کام کرے گی ، ان خیالات کا آظہار انہوں نےوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزارتِ صنعت و پیداوار میں ملاقات کے موقع پر کیا ، ملاقات میں صوبے میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے عوام اپنے کاروبار کو وسعت دیں اور ملکی و بین الاقوامی منڈی میں مؤثر انداز میں مقابلہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید