• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، معروف قانون دان اندھا قتل، سیف سٹی کیمروں کا امتحان شروع

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) اسلام آ با د معروف قانون دان کےاندھے قتل پر سیف سٹی کیمروں کا امتحان شروع ہو گیا، مقتول وکیل شیخ عبد الروف کی گاڑی کہاں گئی؟ قتل راہزنی یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ؟ نعش H /9ٹو کیسے پہنچی ؟ پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے ، ادھر وکیل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے چچا محمد عالم شیخ کی مدعیت میں تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ، جس میں مدعی نے نہ تو کسی کو نامزد کیا اور نہ پر شبہ ظاہر کیا ، اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے پولیس کو سیف سٹی کیمروں سے ہی مدد لینا ہو گی ، مقتول وکیل ایف ٹین سیکٹر کے المصطفی ٹاور میں رہائش پذیر تھا ، نعش گزشتہ روز سیکٹر ایچ نائن چنگل سے برآمد ہوئی تھی، مقتول کی گاڑی اور اہم دستاویزات غائب ہیں، پولیس نے مقتول کا موبائل فون، موقع کے شواہد اکھٹے کر لیے ، تفتیشی ٹیم نے شواہد کے نمونے فرانزک لیب ارسال کر دیئے ۔ تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔
اہم خبریں سے مزید