• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے شعبے کی نااہلی کا مزید بوجھ صنعتیں برداشت نہیں کر سکتیں، سرپرست اپٹما

اسلام آباد (خالدمصطفیٰ)سابق وزیرِ تجارت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA) کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ شدید بحران کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، کیونکہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت کو مسلسل کمزور کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے اپنے برآمدی آرڈرز علاقائی حریف ممالک کو کھو رہا ہے، جہاں بجلی کے نرخ اوسطاً 9 امریکی سینٹ فی یونٹ ہیں، جبکہ پاکستانی صنعت کو 12 سینٹ یا اس سے زائد قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ان کا کہنا تھا:“ایسی ساختی کمزوری کے ساتھ کوئی بھی برآمد کنندہ کام نہیں کر سکتا۔ آج عالمی منڈی میں کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ توانائی کے اخراجات کر رہے ہیں — اور بدقسمتی سے پاکستان ہار رہا ہے۔”ادھر باخبر ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) آج (جمعرات) کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس کر رہی ہے، جس میں مبینہ طور پر 60 فیصد تک بلند ٹیکسوں، ناقص حکمرانی اور زیادہ توانائی لاگت سے متعلق تحفظات سنے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید