• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سائنسدانوں نے فوم جیسا ہلکا پھلکا مادّہ (ہائیڈروجل) ایجاد کیا ہے جو خشک ہوا سے پانی نچوڑ سکتا ہے۔ابتدائی تجربات میں اس ہائیڈروجل نے صرف 30 فیصد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر فی کلوگرام کی شرح سے پانی جذب کیا۔ایسے بیشتر مادّے ہوا سے آبی بخارات جذب کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں لیکن وہ بہت محدود ہوتی ہے، جس کی بناء پر انہیں ہوا سے پانی کی مناسب مقدار جذب کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کے سائنسدانوں نے اس مسئلے کا حل ’’زویٹرآیونک‘‘ پولیمر ہائیڈروجل کی صورت میں تلاش کیا ہے جو نہ صرف بہت کم نمی والی ہوا سے آبی بخارات جذب کرسکتے ہیں بلکہ اس میں انہیں خاصا کم وقت لگتا ہے۔زویٹرآیونک وہ سالمے (مالیکیولز) ہوتے ہیں جن کے ایک حصے میں مثبت چارج جب کہ دوسرے حصے میں منفی چارج والے ایٹم ہوتے ہیں۔ اسی خاصیت کی وجہ سے ان میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت بھی زبردست ہوتی ہے۔ویسے تو ’’ہائیگرو اسکوپک‘‘ قسم کے نمکیات میں بھی یہی خاصیت ہوتی ہے اور وہ بھی ہوا سے براہِ راست پانی جذب کرسکتے ہیں لیکن انہیں ہائیڈروجل کا حصہ بنانا مشکل کام ہے۔

ہائیگرو اسکوپک نمک کو ہائیڈروجل میں جمع کرنے کےلیے ماہرین نے زویٹرآیونک پولیمرز (مالیکیولز کی لمبی لمبی زنجیریں) تیار کیں۔اس پولیمر کی مدد سے ہائیڈروجل تیار کرتے وقت جب ہائیگرو اسکوپک کو نمک شامل کیا گیا تو وہ پختگی کے ساتھ ہائیڈروجل کا حصہ بن گیا۔ابتدائی تجربات میں اس ہائیڈروجل نے صرف 30 فی صد نمی والی ہوا سے ایک دن میں 5.87 لیٹر پانی جذب کیا۔ اس ہائیڈروجل کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے بعد یہ نظام خشک، دور افتادہ اور پسماندہ مقامات پر پانی کے کم خرچ حصول میں استعمال کیا جاسکے گا۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید