• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی ایسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر رچرڈ مارٹن اور ساتھیوں نے بیکٹیریا کش لبا س،پیٹیوں اور دیگر سر جیکل آلات سے 100 گنا طاقتور اینٹی بیکٹیرئیل شیشہ تیار کیا ہے ۔یہ بایو ایکٹوو شیشہ ہے ،جس میں کو بالٹ ،جست اور تانبے کے آکسائید ز پر مبنی نینو ذرّات الگ الگ یا ایک ساتھ بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تجرباتی طور پر تمام دھاتی آکسائیڈز کو پیس کر باریک ذرّات میں ڈھالا گیا اور انہیں 24 گھنٹوں کے لئے ای کولائی، اسٹیفیلوکوکس اوریئس اور کینڈیڈا ایبی کانس نامی فنگس پر ڈالا گیا تو یہ مجموعہ تمام اقسام کے بیکٹیریا کش ادویہ اور ایجادات سے بھی سو فی صد مؤثر ثابت ہوا۔

اس نے بہت تیزی سے بیکٹیریا اور جراثیم کے مجموعے کو تباہ کردیا۔اگلے مرحلے میں دھاتی آکسائیڈز کے نینوذرّات کو جب شیشے میں ملایا گا تو اس کی سطح بیکٹیریا اور جراثیم کش بن گئی۔ اس اہم اختراع کے بعد اب طبی آلات، ہسپتالوں اور تجربہ گاہوں کے شیشوں، برتنوں اور دیگر اشیا کو جراثیم اور بیکٹیریا کش بنانے میں مدد مل سکے گی۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید