• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب عارضی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے الگ،دبئی روانہ ہوگئے

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ذہنی اور جسمانی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے عارضی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں ۔ جنوبی افریقا کے خلاف رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پیر کو شکیب الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ذہنی اور جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے، مجھے نہیں لگتا کہ میں اتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکوں گا، اگر مجھے وقفہ مل جائے تو میں زیادہ آسانی سے کھیل سکتا ہوں۔فیصلے سے بنگلہ دیش کرکٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ بہتر جسمانی حالت میں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ون ڈے سیریز چھوڑ سکتا ہوں ۔
اسپورٹس سے مزید