کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈر19ورلڈ کپ سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو69 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 294 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 44 ویں اوورز میں225 رنز پر آ ؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے55 گیندوں پر8 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 74 ، احمد حسین نے 62 گیندوں پر دو چوکے کی مدد سے 43 رنز ، حزیفہ احسن38 ،محمد شایان 23، عثمان خان14 ، کپتان فرحان یوسف19، حمزہ ظہور18 اور علی حسن بلوچ نے 36رنز بنائے۔ امریکا کے اتکرش سریواستوانے تین وکٹ لئے۔ جوابی بیٹنگ میں امریکی ٹیم 225 پر آؤٹ ہوگئے۔ ساحل جارج نے75رنز83 گیندوں پر بنائے، ان کے اسکور میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان، مومن قمر اور احمد حسین نے دو، دو وکٹ لئے۔ خیال رہے کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اوپنر سمیر منہاس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ وہ غیرمعمولی طور پر اچھی فارم میں اور ٹورنامنٹ کے سب سے مشہور کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔