• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں دو ماہ کی بچی کی ہلاکت کے بعد خاتون گرفتار

لندن (پی اے) گھر میں دو ماہ کی بچی کی موت کی انویسٹی گیشن کرنے والی پولیس نے بچی کو نظر انداز کرنے کے شبہ میں ایک عورت کو گرفتار کیا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا کہ خاتون کو گرفتار کرنےکے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بچی گزشتہ ہفتے شارڈ اینڈ برمنگھم میں گھر پر دم توڑ گئی تھی۔ ایک بیان میں پولیس فورس کا کہنا ہے کہ ہمیں بدھ 2 مارچ کو علی الصباح تقریباً تین بجے اینٹری گروو میں ایک گھر پر طلب کیا گیا تھا۔ پولیس نے بچی کو نظرانداز کرنے کے شبہ میں ایک عورت کو گرفتار کرلیا، جسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ انویسٹی گیشن جاری ہے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس ایسی معلومات ہیں جو ہمارے ڈیٹیکٹوز کی اس کیس میں معاونت کر سکتی ہیں تو آپ ہمیں لائیوچیٹ کے ذریعے ہماری ویب سائٹ west-midlands.police.uk پر میسج کریں اور اگر آپ اس خبر سے متاثر ہوئے ہیں تو چیرٹی چائلڈ بیریومنٹ یو کے کو 08000288840 پر کال کر کے مدد حاصل کریں۔

یورپ سے سے مزید