• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسری شکست

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم خراب کارکردگی کے بعد مسلسل دوسرا میچ بھی باآسانی ہارگئی۔ آسٹریلیا نے منگل کو دوسرے میچ میں پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے چھ وکٹ پر190رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم نے ہدف تین وکٹ کے نقصان پر92گیندیں پہلے عبور کر لیا۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا ۔ کپتان بسمہ معروف نے 73 اور عالیہ ریاض نے 53 رنز اسکور کیے۔ اوپنر الیسا ہیلی 72 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میںبھارت سے107رنز شکست ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم اب اپنا اگلا میچ جمعہ کوجنوبی افریقاکے خلاف کھیلے گی۔

اسپورٹس سے مزید