کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں نیشنل اسٹیدیم،گوہرآباد،پی آئی بی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سندھ رینجرز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ،شارع فیصل،پی آئی بی کالونی اورکارساز روڈ کے علاقوں میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا۔آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک تھے،اس دوران مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی، اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے