راولپنڈی (جنگ نیوز) آسٹریلین کرکٹ کے اسٹار بیٹرمارنس لبوشین پاکستان آتے ہی مقبول ہوچکے ہیں، اس کی وجہ ان کا بیٹنگ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونا نہیں بلکہ مشکل نام ہے، یہ اب تک ایک طرح سے بین الاقوامی راز تھا۔ پاکستانی شائقین ان کے نام کا درست تلفظ جاننے کیلئے بے چین رہے۔ تاہم انہوں نے اپنے نام کے تلفظ کے حوالے سے شائقین کی پریشانی دور کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام کا ٹھیک تلفظ ’مارنس لبوسکاخنی‘ ہے۔