لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے پنجاب میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ریفنڈ نہ کرنے سے متعلق دائردرخواستیں یکجا کرنے کاحکم دیتے ہوئے فل بنچ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی،درخواست گزار ریٹائرڈ پروفیسر عبد الرشید کی طرف سے عثمان رفاقت ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ عدالت عالیہ میں اسی نوعیت کی تقریباً دو سو سے زائد درخواستیں زیر سماعت ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ریفنڈ کرنے کا حکم دیاجائے۔