• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سالی سے متاثرہ لورالائی کیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے‘ عطاء گل حمزہ زئی

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماوسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی نے سب ڈویژن میختر اور شرن علی زئی میں قبائلی عمائدین سےبات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشک سالی سے ضلعی لورا لائی سمیت دیگر کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ،ماہرین کے مطابق ان علاقوں کےلئے چک اور بڑے ڈیموں کی اشد ضرورت ہے عوام پانی نہ ہونے کی وجہ سے شہروں کا رخ کررہے ہیں تو دوسری جانب زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوچکے ہیں،علاقے میں بے روزگاری عام ہو چکی ہےتو دوسری جانب مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ،آئے روز عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،حکومت عوام کو سہولیات دینے کی بجائے آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پشتونوں پر ظلم ہوتا ہے تو سب سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی اپنے عوام کے درمیان ہوتی ہے۔ اے این پی نے پشتونوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مختصر عرصے میں لورالائی ڈویژن سب ڈویژن میختر کان مہترزئی تحصیل اورچمن کو ضلع بنایا ، اب پشین کو ڈویژن بنانے کا بھرپور کوشش کریں گے۔اوفاقی اور صوبائی حکومت ڈسٹرکٹ لورالانی کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرے ۔انہوں نے کہا کہ اے این ی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی عوام کی نظریں صرف عوامی نیشنل پارٹی پر ہیں جو اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر چمازہ یونٹ کے صدر مولوی رحمت اللہ کاکڑ اور سجاد گل کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
کوئٹہ سے مزید