بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم ’بچن پانڈے‘ کی ریلیز سے قبل کہا ہے کہ وہ آج پیسے کی وجہ سے نہیں بلکہ جنون کی وجہ سے کام کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’بچن پانڈے‘ کی تیاری میں مصروف ہیں۔
اداکار اکشے کمار نے گزشتہ روز اپنی فلم ’بچن پانڈے‘ کی تشہیر کے دوران کہا کہ لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ سال اتنی میں اتنی زیادہ فلمیں کیوں کرتے ہیں تو میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ میرا مقصد پیسے کمانا نہیں ہے بلکہ یہ میرا جنون ہے۔
اکشے کمار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں صبح جلدی کام پر جانا چاہیے جبکہ اتوار کو لازمی چھٹی کرنی چاہیے، اس سے ہماری طرزِ زندگی بہتر ہوتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ اگر مستقل کام کرتے ہیں تو آپ کو ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہوتی رہتی ہے جبکہ بریک لینے سے کام رُک جاتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج میرے پاس زندگی میں سب کچھ ہے، میں اچھی زندگی گزار رہا ہوں، میں آسانی سے گھر بیٹھ سکتا ہوں اور کما نہیں سکتا لیکن دوسروں کا کیا ہوگا جو کام کرنا اور پیسہ کمانا چاہتے ہیں؟
اکشے کمار نے مزید کہا کہ آج میں پیسے کی وجہ سے نہیں بلکہ جذبے کی وجہ سے کام کر رہا ہوں جس دن میں عدم دلچسپی محسوس کروں گا اُس دن کام کرنا چھوڑ دوں گا۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کی ایکشن اور کامیڈی فلم ’بچن پانڈے 18 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔