کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ آف سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیورٹ بیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اداروں اور اینٹیلجنس ایجنسیوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شاندار انتظامات کئے ہیں، ہمیں پاکستان میں عزت کرنے والے دوست ملے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل آصف محمود اب میرے اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں۔