کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امیر بخش بھٹو نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کا خون بلاول میں نہیں بلکہ زرداری کے ہاتھوں پر ہے،اپنے بیان میں امیر بخش بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کے ہاتھ میر مرتضیٰ بھٹو کے خون سے رنگے ہیں،میر مرتضیٰ بھٹو کو شہید کروا کر اسکے خون کا فائدہ لیتے ہیں، آصف زرداری اور بلاول کو شرم نہیں آتی،بھٹو کا خون صرف بھٹو میں ہی ہو سکتا ہے، زرداریوں میں نہیں۔